سردار تنویر الیاس خان نے دی سینٹورس مال کی چھٹی سالگرہ تقریب کو یادگار بنا دیا

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم/سٹیٹ ویوز)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مشہور تجارتی مرکز دی سینٹورس مال کی چھٹی سالگرہ تقریب منعقد ہوئی۔مال کے بیرونی احاطے میں سجی اس پر رونق تقریب میں سردار گروپ آف کمپنیز کے صدر و چیئرمین پنجاب انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان سمیت چیف ایگزیکٹو آفیسر سردار یاسر الیاس خان اور ممبر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔مال انتظامیہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو ایوارڈز اور انعامات سے نوازہ۔


اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ سردار گروپ آف کمپنیز کے منصوبے دی سینٹورس کی کامیابی کے پیچھے اس کی پوری ٹیم کی کاوش ہے ، سینٹورس مال کسی پلازے کا نام نہیں بلکہ اس کا ہر ملازم سینٹورس ہے اور اسکی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجازرت کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور اب ہماری کوشش ہے کہ دی سینٹورس کی طرز پر بہت سے نئے کاروباری مواقعے پیدا کیے جائیں تاکہ سرمایہ کاروں اور صارفین کو مزید کاروباری سہولیات میسر آئیں۔ سردار تنویر الیاس خان نے ایونت میں بہترین پرفارمنس دکھانے والوں کیلئے 50 ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے تمام ملازمین کو خوشخبری سنائی کہ ان کو بونس اور ترقیاں دینے کے علاوہ تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے بھی جلد کام مکمل کر دیا جائے گا۔


دی سینٹورس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ دی سینٹورس مال میں روزانہ ہزاروں لوگ آتے ہیں جن کیلئے ہماری ٹیم انتظامات کرتی ہے۔ ہماری پوری ٹیم نے کم وقت میں ثابت کیا ہے کہ اگر محنت اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کی جائیں تو ہم مشکل سے مشکل ٹارگٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس سالگرہ کو اپنے تمام ملازمین کے نام کرتے ہوئے تلقین کی کہ زندگی میں مزید کامیاب ہونے کیلئے وہ محنت، لگن، اور زیادہ جذبے کے ساتھ ساتھ جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی سے بھی فائدہ اٹھائیں۔


ڈائیریکٹرجنرل دی سینٹورس عرفان الحق نے حاضرین کے سامنے اپنی گیارہ رکنی ٹیم کی کارکردگی اور ملازمین کی ادارے سے لگن کو کھلے دل سے سراہا۔عرفان الحق کا کہنا تھا کہ ہم جڑواں شہروں کے لاکھوں لوگوں کیلئے شاپنگ اور انٹرٹینمنٹ کا ایک بہترین مرکزقائم کیے ہوئے ہیں۔ مال میں عوام الناس کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہم مختلف تبدیلیاں بھی لاتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنے تمام صارفین کی سہولیات میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے مال میں خانہ کعبہ کے غلاف کی زیارت بھی لوگوں کو کرائی جبکہ سال بھر مختلف ممالک کے سفارت خانوں اور اداروں کے ساتھ ملکرہم اس کاروباری مال میں تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔


سینٹورس مال کی سالگرہ تقریب دو گھنٹے سے زائد تک جاری رہی جس میں سردار گروپ آف کمپنیزکے پلیٹ فارم سے کام کرنے والے تاج ریزیڈینشیا، سردار میڈیا گروپ سمیت تمام اداروں کی منیجمنٹ اور ملازمین نے شرکت کی جبکہ مال میں موجود ایچ آر ، فنانس، آئی ٹی، سیکیورٹی، سیفٹی، ہاوس کیپنگ سمیت تمام شعبہ جات کا سٹاف بھی تقریب میں موجود تھا۔ انتظامیہ کی طرف سے سجائی گئی اس خوبصورت محفل میں حاضرین کی دلچسپی کیلئے سنجیدہ اور مزاحیہ پروگرامات بھی رکھے گئے تھے جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔


دی سینٹورس کے ملازمین کو تقریب کے دوران سردارگروپ آف کمپنیز کے صدر سردارتنویر الیاس خان، ممبرقانون سازاسمبلی سردارصغیر احمدخان، سینئروائس پریزیڈنٹ سرداریاسرالیاس خان،بزنس ڈویلپرزایسوسی ایشن کے صدر اور معروف انٹرنیشنل ہسپتال کےچیئرمین چوہدری نصیر،جنرل منیجرسینٹورس عرفان الحق،ڈاکٹرعبدالجبار، ڈائریکٹر فنانس داؤداحمد، تقریب میں شریک مہمانان ایڈمرل عزیزمرزا، راجہ سخاوت حسین، سینئر صحافی عبدالودودقریشی و دیگرکےہاتھوں ایوارڈز اور انعامات دلائے گئے۔


تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ11سال قبل ایک ایسے وقت میں کہ جب قومی سطح کے بڑے سرمایہ دار اور حکمران طبقہ اپنی دولت بیرون ملک منتقل کررہا تھا اس وقت ایک مشکل فیصلہ کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے اسلام آباد کے دل میں مہنگی ترین زمین خرید کر منفرد طرز تعمیر کے شاہکار دی سینٹورس مال کی تعمیر شروع کرائی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینٹورس مال نے نہ صرف اسلام آباد کو ایک بہترین کاروباری و تفریحی مرکز فراہم کیا ہے بلکہ اس منصوبے کی کامیابی کی وجہ سے سات ہزار سے زائد خاندانوں کو روزگار میسر آیا۔ اس کیساتھ پاکستان میں سرمایہ داروں کو حوصلہ ملا ہے کہ اپنے ملک میں ہی کارربار کو فروغ دیں۔