ہنزہ میں شیسپر گلیشیئرتیزی سے سرکنے لگا، 2 بجلی گھربند کردیئے

ہنزہ(سٹیٹ ویوز) گلگت بلتستان میں شیسپر گلیشیئر سرکنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس کے باعث 2 بجلی گھروں کو بند کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شیسپر گلیشیئر کی چوڑائی 1300 میٹر ہے جو گزشتہ 3 ماہ کے دوران 1750 میٹر تک سرک چکا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق شیسپر گلیشیئر سرکنے سے زیر تعمیر بجلی گھر کا ایک حصہ زد میں آگیا جب کہ نالے میں پانی کا بہاؤ بھی رک گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شیسپر گلیشیئر سرکنے پر 2 بجلی گھروں کو بند کردیا گیا ہے جس کے باعث ہنزہ کی 70 فیصد آبادی بجلی سے محروم ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہمالیہ اور قراقرم ریجن میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور پاکستان اکنامک سروے برائے سال 15-2014 کے مطابق دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں پاکستان کے 5 ہزار گلیشیئر تیزی سے سرک رہے ہیں۔