استور سے تعلق رکھنے والے جانباز لیفٹیننٹ اطہرعباس نے وطن پر جان قربان کردی

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) گلگت بلتستان کے ایک اور جانباز سپوت لیفٹیننٹ اطہر عباس نے مملکت پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی خاطر سیاچن میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور تحصیل شونٹر کے گاؤں کھومے سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ اظہر عباس ولد محمد یوسف نے سیاچن کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاچن میں شدید برفباری کے باعث ابھی تک لاش سکردو منتقل نہیں کی جاسکی تاہم موسم ٹھیک ہوتے ہی پاک فوج اپنے جانباز شہید افسرکی نعش کوسکردو منتقل کرنےکےلئے پرعزم ہے ۔

زرائع کے مطابق مرحوم سابق ایس ایس پی ریٹائرڈ یوسف علی کے فرزند لیفٹیننٹ اطہر عباس شہید کی شہادت کی اطلاع اس کے آبائی گاؤں دے دی گئی ،

گلگت بلتستان بالخصوص استوری قوم اپنے اس جانباز شہید کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے دنیا کے سب سے اونچے جنگی محاز سیاچن میں ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی.