دھیرکوٹ میں نوجوانوں نے”بدل دوغربی باغ” کےنام سےنئی تحریک کاآغازکردیا

دھیرکوٹ (سٹیٹ ویوز) آزادکشمیرکےضلع باغ کی تحصیل دھیرکوٹ میں نوجوانوں نے اپنے مسائل کا حل خود دھونڈنے کا فیصلہ کرتے ہوئے “بدل دو غربی باغ” کے نام سےنئی تحریک کا آغاز کر دیا ہے.

دھیرکوٹ سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا پر متحرک نوجوان بدل دو غربی باغ کے نام سے تحریریں شئیر کر رہے ہیں جن میں ان کا کہنا ہیکہ ہمارا نعرہ غیر سیاسی ہے اس کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہم غربی باغ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں جن کا تعلق خواہ کسی بھی جماعت سے ہو کو ایک پلیٹ فارم پر لا رہے ہیں جہاں پر اپنے مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا.

اس سلسلے میں ہر یونین کونسل کی سطح پر چند رکنی تنظیم سازی کا بھی عندیہ دیا جا رہا ہےجبکہ حلقے کی سطح پرایک چار رکنی تنظیم کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس میں سردارقمرعباسی چئیرمین ، مطیعءالرحمن عباسی وائس چئیرمین، راجہ سبطین مقصور صدر جبکہ راجہ عبدالوہاب کو جنرل سیکریٹری کی ذمہ داری دیتے ہوئےکہا گیا ہیکہ سنٹرل کورکمیٹی کا اعلان بھی بہت جلد کر لیا جائے گا.

بتایا گیا ہیکہ بدل دو غربی باغ تحریک کا چند نکاتی منشور بھی تکمیل کے مراحل میں ہے جسکو بہت جلد عوام کے سامنے رکھا جائے گا. سوشل میڈیا پر ان نوجوانوں کی کاوشوں کا سراہا جا رہا ہے اوراس تحریک میں حلقے کی سطح پرموجود تمام سیاسی پارٹیوں کے نوجوانوں نے شمولیت اختیار کرنا شروع کر دی ہے.