اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) تعلیم و تربیت فاؤنڈیشن نے اسلامآباد کے باسیوں کے صحت کے مسائل کو حل کرنے کا بیڑا اٹھا لیا.
سماجی تنطیم 10 مارچ کو سرائے خربوزہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر رہی جس میں دو ہزار سے زائد مریضوں کا فری علاج کیا جائے گا.
تعلیم و تربیت فاؤنڈیشن کے سی ای او زین العابدین ، جنرل سیکریٹری حارث اعظم اور سینئر ممبرحارث شکورعباسی نےفری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے بتایا ہیکہ فری میڈیکل کیمپ میں ، میڈیکل چیک اپ، فزیو تھراپسٹ ، سائیکالوجسٹ کی سہولیات دستیاب ہونگی اور یہ مجموعی طور پر تیسرا فری میڈیاکل کیمپ ہوگا.
سماجی رہنماوں نے مزید بتایا ہیکہ کیمپ میں مریضوں کو فری میڈیسن، آئی ٹیسٹ ، شوگر ٹیسٹ ، ہیپیٹائٹس بی سی ٹیسٹ سمیت ٹی بی جیسے موذی مرض کا بالکل فری علاج کیا جائے گا. انھوں نے مخیر حضرات اور شعبہ صحت سےوابسطہ افراد سے اپیل بھی کی ہے کہ اس کار خیر میں شامل ہو کر ہمارا حوصلہ بڑھائیں.