لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پاکستانی بہو ہونے کا حق ادا کردیا۔شنیرا اکرم نے پاکستان میں پی ایس ایل کی بحالی کی خوشی میں ٹویٹر پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرت ہوئے کہا کہ” آج دنیا بھر کے نامور کرکٹر ہماری سر زمین پر قدم رکھ رہے ہیں اور ان کی یہ آمد نہ صرف کرکٹ کھیلنے کے لیے ہے بلکہ دنیا کو یہ بتانے کے لیے ہے کہ پاکستان اس قابل ہے،شنیرا اکرم نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی کرکٹراب ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے جوکہ ایک کھیل سے بھی زیادہ بڑھ کر ہے اور یہ ہمارے ملک پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت بڑی شراکت ہے“۔
Today some of the worlds top cricketers step on to our soil,not just to play cricket but to show the world that Pakistan is worth it!They know playing cricket with us is so much more than just a game, it’s a huge contribution to our country’s future. #WeThankYou #CricketComesHome
— Shaniera Akram (@iamShaniera) March 7, 2019
واضح رہے کہ وسیم اکرم نے اپنی پہلی اہلیہ ہما اکرم کے انتقال کے بعد 2013ءمیں آسٹریلین نژاد شنیرا سے شادی کی تھی جن کی ایک بیٹی بھی ہے۔شنیرا اکرم اکثر پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں اور پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کو بھی جواب دینے میں پیش پیش رہتی ہیں۔یاد رہے کہ دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں مجموعی طور پر 26 میچز کے ساتھ پی ایس ایل 4 کا یواے ای میں سفر ختم ہونے کے بعد باقی سفر کراچی میں 9 مارچ سے شروع ہوگا جو17 مارچ تک جاری رہے گا۔