Usman Khawaja

بھارت کے خلاف سینچری بناےوالےعثمان خواجہ کوسوشل میڈیا پرمیجرعثمان خواجہ لقب دےدیاگیا

رانچی(سپورٹس ڈیسک) بھارت کے خلاف سینچری بناےوالےعثمان خواجہ کوسوشل میڈیا پرمیجرعثمان خواجہ لقب دےدیاگیا۔ یادرہےکہ بھارت اورآسٹریلیاکےمیچ کےدوران جنگی جنون مین مبتلابھارت کی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی فوجی ٹوپیاں پہن کرمیدان میں کھیلنےکےلیےاترےتھے۔ بھارت اپنی فوج کوپاکستان کے ہاتھوں پہ درپہ شکست کےبعدحوصلہ دلانےکی کوشش کررہاہےاسی کوشش کےدوران بھارت نےاپنی قومی ٹیم کوفوجی ٹوپیاں پہناکرآسٹریلیاکےخلاف میچ کھیلنےمیدان میں بھیجا۔

لیکن یہاں بھی ہندوستان کو منہ کی کھانی پڑی جب آسٹریلوی ٹیم کےکھلاڑی عثمان خواجہ جوکستانی نزادہیں نےسینچری بناڈالی۔ بھارتی ٹیم آسٹریلیاکے313رنزکےجواب میں281رنزپرڈھیرہوگئی۔ آسٹریلیاکی جیت میں پاکستانی نزادعثمان خواجہ کے104رنزنےاہم کرداراداکیا۔چونکہ عثمان خواجہ پاکستانی نزاد ہیں اس لیےسوشل میڈیاپرانہیں پاکستانیوں نے میجرعثمان خواجہ کاخطاب دےدیا۔

پچھلے دنوں پاکستان سےتعلق رکھنےوالےعدنان سمیع جواب بھارتی شہریت حاصل کرچکےہیں کوبھی سوشل میڈیاپرمیجرعدان سمیع کا خطاب دےدیاگیاتھا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیاکےخلاف میچ میں اپنی فوج کی حوصلہ افضائی کےلیےفوجی ٹوپیاں پہن کرآئی تھی لیکن ایک پاکستانی کےہاتھوں سنچری کھانےاور32رنزسےمیچ ہارنےکےبعدبھارت کوایک بارپھرحزیمت کاسامنا کرناپڑا۔
مزید پڑھیں

سرفراز احمدپی سی بی کے فیصلے پر تیور دکھانے لگے