major usman khawaja surgical strike

فوجی ٹوپیاں پہن کرکھیلنے والی بھارتی ٹیم کو میچ میں شکست دینے کے بعد عثمان خواجہ کی ایک اور سرجیکل اسٹرائک

رانچی(سپورٹس ڈیسک) فوجی ٹوپیاں پہن کرکھیلنے والی بھارتی ٹیم کو میچ میں شکست دینے کے بعد عثمان خواجہ کی ایک اور سرجیکل اسٹرائک، پاکستانی نژاد آسٹریلوی اوپننگ بلے باز کو میچ کے مین آف دی میچ اعزاز سے بھی نواز دیا گیا، عثمان خواجہ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سینچری اسکور کی اور بھارتی ٹیم کو شکست دے دوچار کیا۔

جھاڑکنڈ سٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتا ن ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیااور بھارتی باﺅلرز کی دل کھو ل کر دھلائی کی ،دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے197رنز جوڑے جس کے بعد ایرون فنچ93رنز بنا کر کلدیپ یادو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے،عثمان خواجہ نے اس دوران اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری بھی مکمل کی ،وہ113گیندوں پر11چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 104رنز بنا کر پوویلین لوٹے،آسٹریلیا نے مقررہ50اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر 313رنز سکور کیے ، سٹوئنس31رنز اور ایلکس کیری21رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے، گلین میکسویل نے47رنز سکور کیے ۔

بھارتی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور شیکھر دھون ایک اور روہت شرما14رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے،امبتی رائیڈو بھی محض2رنز کے مہمان ثابت ہوئے،کپتان ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی نے چوتھی وکٹ کے لیے59رنز جوڑے جس کے بعد دھونی 26رنز بنا کر زامپا کی گیند پر بولڈ ہوئے،کیدھر جادھو اور کوہلی نے88رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد جادھو26رنز بنا کر لیون کا شکار بن گئے ،ویرات کوہلی اپنی 41ویں ون ڈے سنچری سکور کرنے کے بعد123رنز کی باری کھیل کر آﺅٹ ہوئے اور بھارت کی پوری ٹیم281رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔
مزید پڑھیں

بھارت کے خلاف سینچری بناےوالےعثمان خواجہ کوسوشل میڈیا پرمیجرعثمان خواجہ لقب دےدیاگیا