آسٹریلیانے نئے پاکستانی اسکواڈ کیخلاف اپنی ٹیم کااعلان کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف متحدہ عرب امارات میں ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

آسٹریلیوی ٹیم کی قیادت ایرن فنچ کریں گے۔ ٹیم میں عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹرزہینڈ کومب، گلین میکسویل شامل ہیں۔ مارکس اسٹونیس، ایشٹن ٹرنر، الیکس کیرے، پیٹ کمنز بھی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔

ان کے علاوہ کولٹر نائل، رچرڈسن، کین رچرڈسن، نیتھن لیون بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ ایڈم زمپا، جیسن بحرین ڈورف بھی آسٹریلوی ٹیم میں موجود ہونگے۔

پاک آسٹریلیا5میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے22مارچ کو شیڈول ہے۔