میرپور آزاد کشمیر: چھت گر نے سے3 بچے جاں بحق، 2 زخمی

میرپور(عدنان جبار مغل/سٹیٹ ویوز) میرپور علی الصبح بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے تین کمسن بچے جاں بحق ، دو شدید زخمی علاقہ میں کہرام مچ گیا.. تفصیلات کے مطابق میرپور کے نواحی علاقے بن خرماں کے قریب کچی بستی میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین کم عمر بچے زندگی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے بچوں کی عمریں چار سے دس برس تھی جبکہ زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو پہنچا دیا گیا علاقے میں کہرام بچ گیا واقعہ رات 3 بجے کے قریب پیش آیا جب سب سو پے تھے

میرپورمیں ارشاد نامی شخص کے گھر کی چھت گرنے سے افسوس ناک واقع پیش آیا جس سے تین بچے جن میں آصف،ایمان فاطمہ اور آمنہ جابحق ہوگٸے جبکہ دو بچے شدید زخمی حالت میں ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور شفٹ کر دیا گیا ہے جبکہ حادثہ میں دونوں میاں بیوی محفوظ رہے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکالی بچوں کی عمریں 3 سے 13 سال تھیں


جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان تھی، واقعہ میں دونوں میاں بیوی محفوظ رہے۔جاں بحق ہونے والے بچوں میں آصف، ایمان فاطمہ اور آمنہ شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں