تاجر برادری کے مسائل اجاگر اورحل کرنے پر سہیل شجاع مجاہد کیلئے شانداراعزاز

میرپور(سٹیٹ ویوز) صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سہیل شجاع مجاہد کو آل پاکستان چیمبر صدور کی کانفرنس میں انڈسٹری لسٹ اور تاجربرادری کی اعلیٰ خدمات اور مسائل کے حل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے چیئرمین کانفرنس اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک شاہد سلیم نے شیلڈ پیش کی ۔

یاد رہے کہ صدر چیمبر سہیل شجاع مجاہد نے وفاقی وزراء کی مختلف میٹنگزاور ان پاکستان چیمبرز کے صدورکی کانفرنس میں آزاد کشمیر کے بزنس کمیونٹی کے مسائل انتہائی جرات اور دلیری کے ساتھ تمام مسائل بیان کئے اور وزیراعظم پاکستان کو بھیجنے والے ایجنڈا میں بھی تحریر کروائے ۔ جس پر تقریباً تمام شرکاء کانفرنس کے علاوہ آزاد کشمیر کی بزنس کمیونٹی نے بھی سہرہا گیا ۔

سہیل شجاع مجاہد نے اس عزم کا اظہار کیا ہم آئندہ بھی اپنی انڈسٹری لسٹ تاجربرادری کے مسائل سب سے ملکر کر ہر فورم پر حل کرنے کی کوششوں کو جاری رکھیں گے اور ایک ٹیم بن کر مسائل حل کروائیں گے ۔ چیمبر آف کامرس کومزید سب سے ملکر ایک مضبوط ادار ہ بنائے گے اور تمام مسائل حل ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں