عظیم کرکٹر سر ویوین رچرڈز کس پاکستانی سابق کپتان کے مداح نکل آئے

کراچی(آئی این پی) لیجنڈری ویسٹ انڈیز کرکٹر سرویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ میری نیک تمنائیں عمران خان کےساتھ ہیں، عمران خان سے مقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا تھا وہ ایک فائٹرکرکٹرتھے، یقین ہے جیسے ٹیم کی کمان سنبھالتے تھے ایسے ملک کو بھی لے کرچلیں گے۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈری ویسٹ انڈیز کرکٹر سرویوین رچرڈز نے اپنے بیان میں کہا

پی ایس ایل مقامی کھلاڑیوں کوہوم کراڈ کے سامنے کھیلنے کاموقع ہے، گزشتہ سال لاہورمیں میچ کھیلا، پھرکراچی گئےاور اب بھی یہاں ہیں۔سرویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ کراچی کاماحول اچھاہے لوگوں کی بڑی تعداداسٹیڈیم کارخ کرتی ہے، فائنل کاگیم پلان تیار ہے،فائنل سے پہلے اپناگیم پلان نہیں بتائیں گے،گزشتہ شکست بھول کرآگے بڑھیں گے، کراچی نے بہترین کھیل پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اب تک اچھی پوزیشن میں ہے،آگے بھی پرفارمنس دے گی، سلام پاکستان اچھاجملہ ہے،کراچی میں کرکٹ کے مداح بھی جوشیلے ہیں، میرایقین ہے اچھے کرکٹرہیں توکسی بھی فارمٹ میں پرفارم کرسکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے سرویوین رچرڈز نے کہا میری نیک تمنائیں عمران خان کےساتھ ہیں، عمران خان سےمقابلہ کرنااتناآسان نہیں ہوتاتھاوہ ایک فائٹرکرکٹرتھے، یقین ہے وہ جیسے ٹیم کی کمان سنبھالتے تھے ایسے ملک کوبھی لےکرچلیں گے۔یاد رہے پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دی تھی ،191 رنز کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنا سکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں