بلاول کی غیر ملکی اشارے پر نواز سے ملاقات ،پریس کانفرنس ایف اے ٹی ایف کیلئے پیغام،فیصل محمد

لندن (سید مظفرحسین بخاری+سٹیٹ ویوز) عالمی تنازعات میں ثالثی کے عالمی ماہر فیصل محمد نے سٹیٹ ویوز سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بلاول زرداری کی نواز شریف کی حالیہ ملاقات غیر ملکی عناصر مشورے کے بعد ہوئی۔

فیصل محمد کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں اداروں کے خلاف بڑے پیمانے پر تحریک چلانے پر فیصلہ کیا گیا۔ آج بلاول کی پریس کانفرنس اسی سمجھوتہ کے پس منظر میں تھی ۔دوسری جانب پاکستان کا معاملہ ایف اے ٹی ایف میں چل رہا ہے جس کےلئے حکومت اقدامات کررہی ہے . جبکہ بلاول کی پریس کانفرنس میں تین وزراء کے دہشتگردوں سے رابطوں اوران کے استعفے کا مطالبہ پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی ایک کوشش اورپیغام ہے.

فیصل محمد جو دو دہائی قبل پاکستان کی مرکزی سیاست میں فعال کردار بھی ادا کرچکے ہیں نے بتایا کہ پاکستان میں غیر ملکی بدعنوان سیاستدانوں کے خلاف احتسابی مہم کو ناکام کرنے اور پاک چین اقتصادی معاملات کو زک پہنچانے کیلئے اپوزیشن کی تمام جماعتیں پاکستان مخالف غیرملکی قوتوں سے برابر رابطے میں ہیں اور رواں ماہ انکی جانب سے کوئی اہم ناخوشگوار اقدامات کئے جانے کے امکانات موجود ہیں۔

فیصل محمد کا پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے تاثر کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی بھی اسی پس منظر کا نتیجہ ہےاورصورتحال ابھی کشیدہ ہے ۔۔

فیصل محمد کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی اورافغان ایجنسی این ڈی ایس کے حمایتی گروپ نے آج جینوا میں گنتی کے چند لوگوں کے ہمراہ پاکستانی اداروں کے خلاف نعرہ بازی کی شرکاء میں سب بھارتی باشندے اور چند ایک افغانی تھے ۔یہ شو ٹوٹل فلاپ ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں