آزاد کشمير میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بدستور بند

باغ(سٹیٹ ویوز)آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں مسلسل برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بدستور بند ہیں۔برفباری کے باعث باغ ، حویلی، فاروڈ کہوٹہ، وادی لیپہ اور وادی نیلم کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بدستو ربند ہیں جبکہ وادی نیلم کے علاقہ لیسوا بیلہ میں لینڈ سلائڈنگ کے 4 رہائشی مکانات تباہ ہوگئے۔

رہائشی مکانات میں موجود قیمتی سامان تباہ اور کئی مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ مکین محفوظ رہے۔آزاد کشمیر کے علاوہ ملک کے دیگر بالائی علاقوں میں بھی کچھ روز قبل برفباری اور بارش ہوئی جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں