آزاد کشمیر پارلیمانی وفد کی وزارت خارجہ آمد،خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ،وزیرخارجہ

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)آزاد جموں و کشمیر کے پارلیمانی رہنماؤں کے 14 رکنی وفد کی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں وزارت خارجہ آمد۔

پارلیمانی وفد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ ابتر صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔پارلیمانی رہنماؤں نے پاک بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستان کی طرف سے بار ہا بلا اشتعال فائرنگ پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔

آزاد جموں و کشمیر کے پارلیمانی رہنماؤں کے 14 رکنی وفد کی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں وزارت خارجہ آمد پارلیمانی وفد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات —دوران ملاقات مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ ابتر صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا-

Posted by State Views on Thursday, March 14, 2019

بھارت کے جارحانہ رویئے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں جلد کیا جانا انتہائی ناگزیر ہے۔

جموں و کشمیر کے پارلیمانی رہنماؤں نے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شرح میں اضافہ قابل مذمت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں