ایکسین پبلک ہیلتھ حویلی نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے صحافی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر صحافی شیخ وحید اقبال کے خلاف اپنے فرائض سرانجام دینے پر متعلقہ حکام نے ایف آئی آر درج کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق صحافی شیخ وحید اقبال نے عوام کی شکایت پر پبلک ہیلتھ حویلی کہوٹہ چھاپہ مارا تو پورے دفتر میں کوئی بھی شحص موجود نہ تھا اور ایکسین پبلک ہیلتھ بھی غیر حاضروں میں شامل تھے اس پر صحافی شیخ وحید اقبال نے پورے خالی آفس کی ویڈیوز اور تصاویر بنائی اور پر امن واپس لوٹ ائے جب پبلک ہیلتھ کے ملازمین کو خبر ملی تو انھوں نے پہلے کال کر کے صحافی شیخ وحید اقبال کو فون پر دھمکیاں دی اور بعد ازاں جب ایکسین پبلک ہیلتھ گھر سے خبر ملنے کے بعد حویلی پہنچے تو سارا قصہ جاننے کے بعد اپنی غیر حاضری کو چھپانے کے لئے صحافی شیخ وحید اقبال کے خلاف سرکاری عمارت کی توڑ پھوڑ کی جھوٹی درخواست دے دی ۔

ایکسین کا صحافی کے ساتھ یہ عمل پورئ صحافی برادری کے لئے لمحہ فکریہ ہے انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر سردار ممتاز انقلابی پاکستان پریس کلب یو کے کے نائب صدر چیرمین انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان وقار بابر مغل سندھ کے چیرمین اسحاق شیخ بلوچستان سے ناصر شہوانی گلگت سے شیفع اللہ قریشی اے آر واے پنجاب کے صدر اکرم نیازی اورسیز زون سے راجہ واجدحسین 92نیوز سمیت آذاد کشمیر گلگت بلتستان کے صحافیوں نے سخت احتجاج کیا سردار ممتاز انقلابی 18مارچ کو حویلی آزاد کشمیر میں ایس پی صاحب ضلع اور اعلیٰ حکام سے ملاقات اور پریس کلب حویلی میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں