india appeal to russian for pak

بھارتی لوک سبھا کے رکن سبھرمنین سوامی نے روس سے پاکستان کو توڑنے کے لیے مدد مانگ لی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی لوک سبھا کے رکن سبھرمنین سوامی نے روسی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو توڑنے کے لیے روس بھارت کی مدد کرے۔ بھارتی رکن اسمبلی روس کے ایک چینل کو انٹرویو دے رہے تھے انکا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے بھی 71میں ٹوٹا تھا اب بھی ہم دوبارہ ایسا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ناپاک عزائم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ روس کی مدد سے بھارت پاکستان کے ٹکڑے کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان کا وجود ہی غلط ہے، پاکستان برصغیر مین کبھی وجود نہیں رکھتا تھا اور1947میں انگریزوں کی غلطی کی وجہ سے پاکستان بنا لیکن اب پاکستان کو توڑدینا چاہیے۔ بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت اکیلا یہ نہین کر سکتااس لیے روس بھارت کی مدد کرے۔سبھر منین سوامی نے کہا ہے کہ بھارت میں موجود مساجد کو گرا کر انکی جگہ مندر بنا دینے چاہیے۔شدت پسند بھارتی وزیر نے اپنے ناپاک عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا وجود انکے لیے قابلِ قبول نہیں ہے اس لیے وہ پاکستان کو برداشت نہیں کر سکتے۔

یاد رہے کہ بھارت نے کبھی دل سے پاکستان کو قبول نہیں کیا اور آج بھی اکھنڈ ہندوستان کے خواب دیکھتا ہے۔ بھارت کی آنکھ میں پاکستان کا وجود ہمیشہ سے ہی کھٹکتا رہا ہے اور بھارت نے کبھی بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کا موقعہ ہاتھ سے نہین جانے دیا۔ اب بھارت نے پاکستان کے خلاف روس سے مدد مانگ لی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں