state youth Assembly

سٹیٹ یوتھ اسمبلی کے وفد کی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ملاقات

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) سٹیٹ یوتھ اسمبلی کے وفد کی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوریسے ڈپٹی سپیکر چیمبر میں ملاقات
تفضیلات کے مطابق14 مارچ بروز جمعرات سٹیٹ یوتھ اسمبلی کے وفد کی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ڈپٹی سپیکرچیمبر میں کے وفد سے ملاقات کی-اس موقع پرانہوں نے نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہےکہ آزاد کشمیر میں نوجوان اس سطح پر متحرک ہیں اور اپنی ریاست کونوجوان قیادت فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں‌-

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادکمشیر کے نوجوانوں کی ریاست میں سیاسی و سماجی شعور کی بیداری کے لیے کے لیے کاوشیں قابل تعریف بھی ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے دوسرے صوبوں کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بھی ہیں‌ جس پرمجھے ان پر فخر ہے-دوران ملاقات ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے سٹیٹ یوتھ اسمبلی آزادکشمیر کے وفد کوان کی طرف سے نوجوانوں کو متحرک اور ان میں سیاسی شعور بیدار کرنے کے حوالے سے ہر طرح کی مدد و معاونت کی فراہمی کا یقین بھی دلایا.جس پر وفد کے اراکین نے ڈپٹی اسپیکر کا شکریہ بھی ادا کیا-

یاد رہے سٹیٹ یوتھ اسمبلی کے دو ہا ؤسز ہوتے ہیں‌—ایک کو اپر ہاؤس(کونسل ) جبکہ دوسرے کو لو ئر ہاؤس کہا جا تا ہے – سٹیٹ یوتھ اسمبلی آزادکشمیراپر ہاؤس کے کے انتخابات بروز بدھ منعقد ہوئے جس میں عمران خان چیئرمین جبکہ شفیق احمد خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو ئے ہیں -جبکہ لوئر ہاوس کے انتخابات آمدہ دنوں میں منعقد ہوں‌گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں