صبح صبح اسلام آباد کی فضاء جٹ طیاروں کی گھن گرج سے گونج اُٹھی

اسلام آباد(سیدمظفرحسین بخاری+سٹیٹ ویوز) اسلام آباد کی فضاء جیٹ طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی۔یوم پاکستان کے حوالے سے دارلحکومت اسلام آباد میں تیاریاں جاری ہیں اس سلسلہ میں پاک فضائیہ کے جنگی طیارے بھرپور ریہرسل میں مصروف ہیں۔

جمعۃ المبارک کی صبح 9:15بجے سے اسلام آباد کی فضا پر جنگی طیاروں نے اپنی گونج کے ساتھ بھرپور راج جاری رکھا ہوا ہے۔ جڑواں شہروں میں قیام پذیر افراد اپنے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل کر طیاروں کے زبردست کرتب دیکھتے رہے جبکہ طلبہ و طالبات کی نگاہیں بھی آسمان کی طرف مسلسل اٹھتی رہیں ۔

گزشتہ سال اس پریڈ میں چینی اور ترک دستوں نے شرکت کی تھی اور ترکی کا ملٹری بینڈ بھی حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا تھا اس مرتبہ ملائشیاء اورترکی کی مسلح افواج پریڈ میں شریک ہوگی۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان کو منانے کیلئے ہر سال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں کیا جاتا ہے جس میں پاکستان کی مسلح افواج پریڈ کرتی ہیں ، اس موقع پر ملک سے لوگ اس بینڈ کو دیکھنے کیلئے اکٹھے ہوتے ہیں۔ اس دن اہتمام تقریب میں صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان سمیت مسلح افواج کے سربراہان سمیت ملک کی اہم شخصیات شریک ہوتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 23مارچ کو یوم پاکستان منانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اور 23مارچ کو یوم پاکستان بھر پور مل جوش و جذبے سے منائے جائے گا۔یوم پاکستان کو جوش و جذبے سے منانے کیلئے پاک فضائیہ نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

پاکستان فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے اسلام آباد میں آزمائشی پروازیں بھریں۔اور اس دوران اسلام آباد کی فضا ء جیٹ طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم پاکستان خوب جوش و جذبے سے منائے جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں