راولاکوٹ میں محکمہ برقیات نے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن شروع کا آغاز کردیا

راولاکوٹ(سٹیٹ ویوز)ڈویثرنل ہیڈکواٹر پونچھ راولاکوٹ میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی گئی اور کنکشن کاٹ لیے گئے۔ سب انجینئر رہاڑہ ٹوپہ خبیب پرویز نے ہمراہ سٹاف اور پولیس کے ساتھ غیر قانونی کنکشن لگانے والے شہریوں کے خلاف آپریشن ہولدار کے مقام پرکیا ، اس آپریشن کے دوران صارفین کے متعدد کنکشن منقطع کیے گئے

صارفین کو دو دن کی مہلت دی گئی تاکہ وہ اپنے کنکشن لیگل کرو ا کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اندر دو ایام اگر ان صارفین نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا اور مزید بجلی چوری کرنے میں ملوث پائے گئے تو محکمہ برقیات ہمراہ پولیس ان غیر قانونی صارفین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے گی۔

جن صارفین کے خلاف آپریشن کیا گیا اُن میں شاہ حسین ولد محمد شفیع ، سرفراز ولد شفیع، کامران ولد ریاض ، عمر رضاء ولد ریشم اور دیگر شامل ہیں ۔محکمہ برقیات سے جاری ریلیز کے مطابق ضلع بھر میں بجلی کے غیر قانونی کنکشن ختم کرنے کیلئے یہ آپریشن شروع کیے گئے ہیں جبکہ مہتمم برقیات وقار خلیل، نائب مہتمم امتیاز شاہین کی ہدایت اورDSPسٹی تھانہ ظفر اقبال کی سرپرستی میں یہ کامیاب آپریشن کیے جا رہے ہیں۔

ہولدار کے مقام پر بجلی چوری کے خلاف اس کامیاب آپریشن میں سب انجینئر خبیب پرویز ، لائن اسٹاف ذولفقار احمد، منیر خان ، طارق منیر اور سب انسپکٹر شوکت ہمراہ نفری شامل تھے ۔مہتمم بر قیات اوپر یشن ڈویثر ن راولا کوٹ، نائب مہتمم برقیات سب ڈویژن تھوراڑ کی ہدایت پر یہ آپریشن کیا گیا۔

برقیات حکام نے تمام صارفین سے گزارش ہے کہ غیر قانونی بجلی استعمال کرنا اخلاقی اور قانونی جرم ہے لہذا جلد از جلد اپنے کنکشن لیگل کروا کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور شہری ایسے غیر قانونی کنکشنز کو سامنے لانے میں ہماری مدد کریں جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں