وزیراعلیٰ پنجاب کی مراعات ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) وزیراعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے معاملے پر شدید مایوسی کا اظہار
کیا۔
ذرائع کے مطابق مراعات کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ تین ماہ کرنے کی تجویزدی گئی ہے دریں اثنا ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی مراعات کو ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے والے بل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیاگیا، مراعات کو قانونی طریقے سے نئی ترمیم کے ذریعے نکالا جائیگا۔

حکومتی سطح پر وزیراعلی کی مراعات کلاز بل سے نکالنے پر اتفاق ہوگیا ۔ تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت کر دی کہ وہ اسمبلی میں ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے عوامی نمائندگان قانون ترمیمی بل 2019 کی منظوری کی منظوری سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں