بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کا چیف جسٹس کو لکھا گیاخط سامنے آگیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خودکشی کرلی، ان کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کے فلیٹ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

دوسری جانب خود کشی سے قبل بریگیڈ یئرریٹائرڈ اسدمنیرنے چیف جسٹس کےنام خط لکھا ،جس میں کہا گیاکہ نیب نےمیرےخلاف2008میں ایک پلاٹ بحال کرنےپرریفرنس دائرکیا ہے،پلاٹ بحال چیئرمین سی ڈی اے نےکیامیں نےصرف تجویزدی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ نیب کی جانب سےہراسگی سےبچنے کیلئے خود کشی کررہا ہوں ، میڈیا کے ساتھ ہتھ کڑیاں لگا کر پیش کرنےسےبچناچاہتا ہوں ، چیف جسٹس نیب افسران کے طرز عمل کونوٹس لیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں