نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 20مارچ کو طلب کرلیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)جعلی بنک اکاونٹس کیس میں اہم پیشرفت مکمل ہوچکی،اب گرفتاریوں کی تیاریاں ہورہی ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 20 مارچ کو طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمبائن انویسٹیگیشن ٹیم نے سوالنامہ تیار کر لیاہے۔واضح رہے کہ آج بینکنگ کورٹ کراچی نے بھی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کو کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کی نیب کی درخواست منظور کرلی ہے۔

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی واپس لے لیں۔عدالت کی طرف سے تمام ملزمان کی زر ضمانت بھی خارج کرنے کا حکم بھی دیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں