بھارت پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے پھنس گیا،چوہدری لطیف اکبر

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے دارالحکومت کے مختلف اخبارات کے ایڈیٹرز ،نیوز ایڈیٹرز اور کالم نگاروں کے اعزاز میں اسلام کلب میں عشائیہ دیا اور انھیں اپنے دورۂ برطانیہ، مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کشمیری قیادت کو پاک بھارت کشیدگی کے تناظر دی گئی بریفننگ سے آگاہ کیا۔ عشائیے میں عبدالودود قریشی، راجہ کفیل احمد، خواجہ اے متین، زاہد تبسم، بشارت عباسی، اعجاز عباسی، شہزاد راٹھور، محی الدین ڈار، چوہدری جاوید، ارشاد محمود، وقاص سید، خالد گردیزی، ارشد ثانی اور قیصر سردار نے شرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری لطیف اکبر نے بتایا کہ انھوں نے اپنے دورۂ برطانیہ کے دوران ممبران پارلیمنٹ، لارڈ مئیرز، کونسلرز اور سول سوسائٹی کے ممبران کو بھارت کے کشمیریوں کے ساتھ جھوٹے وعدوں اور مظالم سے آگاہ کیا اور پلوامہ حملہ کے تناظر میں جاری بھارتی انتہاپسندوں کے کشمیری طلبا،تاجروں اور ٹرانسپورٹروں پر حملوں کے متعلق بھی بتایا۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ، ویک فیلڈ، شیفلڈ، نوٹنگھم اور دیگر شہروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کو منظم کرنے میں اور عوامی جلسے منعقد کرانے میں محمد مطلوب انقلابی، صاحبزادہ ذوالفقار علی، قاسم مجید کے علاوہ پیپلز پارٹی برطانیہ اور گریٹر لندن کی تنظیموں نے نہایت کلیدی کردار ادا کیا ہے جس پر میں اُن کا اور میرے دورے کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں تشہیر کرنے پر عزادار کاظمی اور تمام ایڈیٹرز کا نہایت مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے پھنس گیا اور اسے اپنے دو طیاروں کی تباہی اور دنیا بھرمیں خفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پاکستان کی قیام امن کی خواہش اور صلاحیت کے باوجود جنگی کارروائیوں سے اجتناب سے دنیا پرواضح ہو گیا کہ پاکستانی پُرامن قوم ہے جبکہ بھارت ایک ہندو متعصب انتہا پسند ملک بن چکا ہے جس کے جنگی جنون سے خطہ کی سلامتی دائو پر لگ چکی ہے۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لئے پوری قوم اور سیاسی جماعتیں اپنی بہادر مسلح افواج کی پشت پر ہیں ۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے اس موقع پر پارٹی نائب صدر عبدالسلام بٹ کی رحلت پر ان کی پارٹی کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم صحیح معنوں میں بھٹو کے جیالے تھے اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ سابق وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید نے عبدالسلام بٹ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کروائی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے نائب صدور محمد مطلوب انقلابی، افسر شاہد، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل جاوید اقبال بڈھانوی، آرگنائز برائے مہاجرین اظہر حسین گیلانی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ ذوالفقار علی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید عزادار حسین کاظمی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار گل نواز خالق ایڈووکیٹ، چیئرمین JKPSF عبدالشکور صدیق، ایڈیشنل رابطہ سیکرٹری سردار امجد جلیل، ڈپٹی سیکرٹری مالیات سید تصدق گردیزی اور صدر پیپلز پارٹی آزادکشمیر پنجاب فخرالزمان بھی موجود

اپنا تبصرہ بھیجیں