Akhter

نیوزی لینڈ میں مساجد پردہشتگرد حملہ شعیب اختربھی غم میں ڈوب گئے

اسلام‌آباد (سٹیٹ ویوز) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگرد حملہ ہوا جس میں 40 نمازی شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کرائسٹ چرچ کے علاقے میں قائم مسجد میں قتل و غارت کی ویڈیو دیکھ کر میں پریشان ہو گیا ہوں ، کیا ہم عبادت گاہوں میں بھی محفوظ نہیں رہے ؟۔ شعیب اختر کا کہناتھا کہ میں سختی کے ساتھ اس طرح کے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتاہوں اور مجھے اطمینان ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی محفوظ ہیں ۔

اس سے قبل شاہد آفریدی کی جانب سے بھی حملے کی سخت مذمت کرتے پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میری تمیم اقبال سے بات ہوئی ہے اور بنگلہ دیش کی ٹیم کے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں