bilawal

بلاول کی نیب طلبی کی خبروں پرپاکستان پیپلزپارٹی میدان میں آگئی

اسلام‌آباد (سٹیٹ ویوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے وضاحت کی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ،میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعےوضاحت کرتے ہوئے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز پر چیئرمین بلاول بھٹو کے نیب نوٹسز کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں، اگر نیب سے کوئی نوٹس موصول ہوا تو ہم خود میڈیا کو آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل متعدد ٹی وی چینلز پر یہ خبر چلائی گئی کہ جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب راولپنڈی نےآصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 20مارچ کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں