پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی؟ غیر ملکی سرمایہ کاری میں خوفناک کمی

کراچی (سٹیٹ ویوز) سٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 72 اعشاریہ 5 فیصد کی کمی آئی ہے۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 72 اعشاریہ 5 فیصد کی کمی آئی ہے، جبکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 22 اعشاریہ 6 فیصد کمی آئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 22 کروڑ ڈالر رہی جبکہ اسی عرصے کے دوران گزشتہ برس غیر ملکی سرمایہ کاری 4 ارب 42 کروڑ ڈالر تھی۔

ترجمان کے مطابق جنوری میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 13 کروڑ 22 لاکھ جبکہ مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی ۔ اس دوران سٹاک مارکیٹ میں ایک کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں