پاکستان پیپلزپارٹی یو اےای کی طرف سےنیوزی لینڈمیں ہونےوالےدہشت گردحملوں کی شدیدمذمت

یو اے ای (سٹیٹ ویوز) پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کی سنٹرل باڈی کا اجلاس، اجلاس کے بعد پی پی پی یو اے ای کے جنرل سیکریٹری ملک خادم شاہین کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گردحملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

اجلاس میں نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں مذمتی قرا دار بھی پیش کی گئی جس میں شہید ہونے والے لواحقین کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ ملک خادم شاہین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے دنیا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے یکجا ہوکر لڑنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں