بھارت نےپاکستان سےمذاکرات شروع کرنے کیلیےنئی شرط عائد کردی

اسلام‌آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ اس وقت ہی بات چیت کے لیے تیار ہیں اگر پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گرد گرہوں کے خلاف سخت کارروائی کرے کیونکہ مذاکرات اور دہشتگردی دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سشما سوراج نے کہا کہ او آئی سی میں مہمان خصوصی بن کر بھارت نے پچاس سال قبل پاکستان کے ہاتھوں بے عزتی کا بدلہ لیا ہے، 1969میں پاکستان کے احتجاج کے بعد بھات کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دے کر بے عزتی کی گئی اس وقت بھارت اجلاس کے مقام تک پہنچ چکا تھالیکن آج پچاس سال بعد بھارت کو عزت سے نوازا گیاجب کہ پاکستانی نشست خالی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بڑی سیاسی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں وہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں،اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، اگر وہ اتنے ہی سخی ہیں تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے کر دیں، دیکھتے ہیں کہ عمران خان کتنے سخی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں