عالمی مارکیٹ کےبعدپاکستان میں بھی سونےکی قیمت میں کمی

کراچی (سٹیٹ ویوز) عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر سستا ہوگیا ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1304 ڈالر ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی ہے اور فی تولہ سونا 69 ہزار 550 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 29 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 59 ہزار682 روپے کا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں