آئی ایس پی آر نے پاک فوج پرویڈیو گیم متعارف کرادی

راولپنڈی (عطاءالرحمن عباسی/سٹیٹ ویوز) آئی ایس پی آر کی جانب سے پاک فوج کے آپریشنز سے متعلق ویڈیو گیم متعارف کرادی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں گیم کا لنک شیئر کیا اور کہا کہ اس گیم کے ذریعے آپ کو پتا لگے گا کہ آپ کی فوج کیسے لڑتی ہے۔ ” The Glorious Resolve: Journey To Peace – Army Game“ نام کی یہ گیم گوگل کے پلے سٹور اور ایپل کی آئی ٹیونز پر دستیاب ہے۔

’’ یہ گیم ذیل میں آئی ایس پی آر کی جانب سے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے‘‘

پب جی گیم:

پب جی ایک بیٹل رویال آن لائن ملٹی پلیٔر گیم ہے یعنی ایک ایسی گیم جس میں کھلاڑی بناکسی ہتھیار کے اترتے ہیں اور گیم کے اندر ہتھیار شیلڈ گاڑیاں اور دیگر چیزیں حاصل کرکے اپنی بقا کی جنگ لڑتے ہیں۔ آخری بچ جانے والا کھلاڑی فاتح قرار پاتا ہے۔ ستمبر 2017ء میں پب جی کو ٹکر دینے کے لئے گیمنگ کمپنی ایپک نے اپنی گیم فورٹ نائٹ کا بیٹل رویال ریلیز کیا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ گیم آن لائن فری تھی۔ راتوں رات یہ ناپسندیدہ گیم بن گئی۔ اس صورتِ حال کو سنبھالنے کے لئے پب جی کو کچھ تو کرنا ہی تھا۔ اس نے ایک نئی چال چلی اور موبائیل ورلڈ کو ٹارگٹ کیا۔

پب جی (Player Unknown’s Battle Grounds) گیم ہندوستان میں سب سےزیادہ کھیلی جاتی ہے۔ دسمبر2017میں آئیرلینڈ کےگیم ڈیزائنریرینڈہ گرین نےیہ گیم متعارف کرائی۔ 2018ء میں کمائی کےمعاملےمیں یہ گیم پہلےنمبر پر رہی ۔ اس گیم میں دو ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے اور ایک کھلاڑی سے لے کر سو کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہےجوانٹرنیٹ کے ذریعہ ایک دوسرے سے جڑتی ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہازسےزمین پراترکرپہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنےوالےکھلاڑی پرفائرنگ کرکےمارتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں