وزیراعظم آزادکشمیرنیلم ویلی روڈ جائےحادثہ پرپہنچ گئے

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے نیلم ویلی روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثہ میں 7افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو ہدایت کی ہے کہ میتوں کو گھر تک پہنچانے کیلئے تمام تر انتظامات کیے جائیں اس کے ساتھ ساتھ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیر اعظم آزد کشمیر نے متعلقہ حکام کو حادثہ کی وجوہات اور محرکات کے حوالہ سے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے گزشتہ روز جائے حادثہ کا دورہ کیا اور اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ہدایت کی کہ دوردراز علاقوں میں چلنے والی سرکاری اورپرائیویٹ گاڑیوں کی فٹنس کا معیار جانچنے کے عمل کو فعال بنایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ دشوار گزار علاقوں میں سڑک کے ساتھ حفاظتی جنگلا کی تنصیب بھی یقینی بنائی جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں