حکومت آزادکشمیرکاانقلابی قدم، فائربریگیڈ کوکمپیوٹرائزسسٹم سےمنسلک کردیاگیا

میرپور(سٹیٹ ویوز) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو فائربریگیڈ کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر فائربریگیڈ کے کمپیوٹرائز سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی گئی.

انھیں بتایاگیاکہ اس کمپیوٹرائزڈسسٹم کے تحت فائربریگیڈ کے ٹیلی فون نمبر ، ایس ایم ایس، واٹس اپ سمیت دیگر ایمرجنسی کی اطلاعات وصول ہونے کی سہولیات موجود ہیں۔ کسی بھی جگہ سے کوئی بھی ایمرجنسی کی اطلاع ملنے پرڈیٹا کمپیوٹرمیں محفوظ ہوجاتاہے ۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن طاہرمحمودمرزا ، چیف آفیسر غلام یاسین، اسٹیٹ آفیسر اشفاق نور، سابق ایڈمنسٹریٹرچکسواری راجہ شیراز احمدخان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے فائربریگیڈ کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی تنصیب کوسراہااور اسے دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ فائربریگیڈ کا ایمرجنسی سروسز میں بڑااہم رول ہے۔ اس ادارے کو مثالی ادارہ بنانے کے لیے فائرفائٹراپنی جانوں پرکھیل کردوسروں کی زندگیوں کومحفوظ بناتے ہیں۔ انھوں نے فائرفائٹر اور صحت وصفائی پرمامور ملازمین کی کارکردگی کوسراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں