شریف فیملی کا فرنٹ مین دبئی فرار ہوتےہوئے گرفتار

لاہور(سٹیٹ ویوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے ) نے رمضان شوگرمل کے منیجرمحمد مشتاق کو لاہو رسے دبئی فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق، پیر کو ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتےہوئےرمضان شوگرمل کے مینجرمحمد مشتاق کو گرفتار کرلیا ۔

ایف آئی اے امیگریشن نے محمد مشتاق کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر جہاز سے آف لوڈ کرکے اسے نیب کے حوالے کر دیا جو پی آئی اے کی پرواز 203 سے لاہور سے دبئی روانہ ہو رہا تھا، محمد مشتاق کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مشتاق چینی شریف فیملی کا فرنٹ مین ہے جو حمزہ شہباز کی ماڈل ٹاؤن میں گرفتاری کے موقع پر انڈر گراؤنڈ ہوگیا تھا، مشتاق نے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 60 لاکھ کی ٹرانزکشن کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں