آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 11اپریل کو طلب کر لیا گیا

مظفرآباد (سٹیٹ ویوز) صدرآزادکشمیر سردار محمد مسعود خان نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس 11 اپریل بروز جمعرات دن 11بجےلاجنگ ہال اسمبلی ہاسٹل میں طلب کیا گیا ہے۔

آٹھویں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ایوان میں 49 ارکان ہیں ، جن میں 41 ارکان براہ راست آزاد کشمیر کو عوام کی رائے دہی سے منتحب کیے جاتے ہیں۔ 5 خواتین ارکان اور 3 نشستیں علما اور ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہے۔ حکومت میں مسلم لیگ ن کی 35 جبکہ اتحادی جماعت ایم ایم اے کے 2 اراکین شامل ہیں جبکہ حزب اختلاف 12 اراکیں پر مشتمل ہے جس میں
پاکستان پیپلز پارٹی کے5 آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے3پاکستان تحریک انصاف کے2 جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے دو جبکہ ایک آزاد رکن شامل ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں