سپیکرآزادکشمیراسمبلی نےگرین پاکستان مہم کیلیےہدایات جاری کردیں

نیلم (سٹیٹ ویوز) سپیکرآزادجموں وکشمیرقانون سازاسمبلی شاہ غلام قادرنےکہاہےکہ نیلم کابیش ترحصہ جنگلات پرمحیط ہے ، حکومت جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنائے گی،محکمہ جنگلات لکڑیوں کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے،حکومت جنگلات کے کٹاؤ پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، گرین پاکستان کے تحت نیلم میں ریفاریسٹریشن پلان کو ترتیب دینے کیلئے ڈی ایف او تجدید منظورمقبول کو ہدایات جاری کیں،رواں سال گرین پاکستان کے منصوبے کے تحت شجرکاری کی جائے گی ،عوامی وفود کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔

ان خیالات کااظہار سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز آٹھمقام پی ڈبلیو گیسٹ ہاؤس میں محکمہ جنگلات کے آفیسران کے جائزہ اجلاس میں کیا۔اس موقع پر سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادرکو ڈی ایف او تجدید منظورمقبول نے محکمہ جنگلات تجدیدکی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال ضلع نیلم میں 11000ایکڑ رقبے پر شجرکاری کے ٹارگٹ کو مکمل کر رہے ہیں،دیودار،کائل ،چیڑ،کیکر،دریوہ اورسفیدہ جیسے پودہ جات تقریبا40مقامات میں سے 30 مقامات پر لگائے جا چکے ہیں اپریل کے آخر تک باقی مقامات پر بھی لگا دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے اپنے حلقہ انتخاب نیلم کی یونین کونسل اشکوٹ، اور یونین کونسل نیلم کے دورے کے دوران نیلم ویلی روڈ پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے7 افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی مختلف کارکنوں سے ملاقاتیں کیں مختلف شخصیات کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی،عوام کے مسائل سنے ، متعدد مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چئیرمین نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ راجہ محمد یوسف،کنزویٹر جنگلات فیروز اعوان ،ڈی ایف او تجدیدمنظور مقبول ،ڈی ایف او کیرن ڈویژن عصمت حسین شاہ ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد حنیف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،معاونین خصوصی خواجہ بشیر، ارسل خان صدیقی،پبلک ریلیشن آفیسر خواجہ افضل جمال ،ایڈمینسٹریٹر ضلع کونسل نواز اعوان ، ایڈمینسٹریٹربلدیہ ڈاکٹر خورشیدو دیگرموجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں