مسلم کانفرنس نظریاتی تحریک کی محافظ ہے،راجہ رئیس نواز

سعودی عرب(سٹیٹ ویوز)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سعودی عرب کے سابق چیف آرگنائزر راجہ رئیس نواز نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ایک تحریک ،نظریے کا نام ہے،نظریہ اور تحریکیں کبھی ختم نہیں ہوا کرتی،ہمارے بزرگوں نے مسلم کانفرنس کو بنایا اور اس کی حفاظت کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ،نوجوان ملک کا عظیم اثاثہ ہوتے ہیں اور کسی بھی ملک کی آزادی میں نوجوان نسل اہم رول ادا کرتی ہے، 30 اپریل کو باغ میں ہونے والی مرکزی کنونشن میں تمام نوجوان شریک ہوں۔

راجہ رئیس نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم کانفرنس نے ہر مشکل سے مشکل وقت میں بھی ریاست جموں وکشمیر کے حقوق پر سودابازی نہیں کی بلکہ ڈھنکے کی چوٹ پر ریاست جموں وکشمیر کے تشخص کی آواز کو بلند کیاکشمیری آج بھی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کو اپنی نمائندہ جماعت مانتے ہیں اور اسی جماعت کو مضبوط کر نے کیلئے کوشاں ہیں جو قومیں اپنے اسلاف کی خدمات اور قول و اقوال کو بھول جاتی ہیں ذلت اور رسوئی ان کا مقدر بن جاتی ہے۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے ہمیشہ اپنے اسلا ف کی خد مات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور ان کی ہر بات اور عمل کو عملی جامعہ پہنایا۔

راجہ رئیس نواز نے کہا کہ آزادکشمیر میں موجود مسلم کانفرنس کے کرکنان اور رہنما مرکزی کنونش کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ اوورسیز میں موجود مسلم کانفرنس سے منسلک ہم تمام کارکنان بھی ان کے ساتھ شنانہ بشانہ کھڑے کھڑے ہیں ، صدر مسلم کانفرنس نے اگر ہدایت کی کہ ہم کنونشن میں شریک ہوں تو قافلے کے قافلے مختلف ممالک سے روانہ ہونا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر مٰن حکومتی و سیاسی بحران ہے اور اس وقت مسلم کانفرنس کی مضبوطی ریاست کی مضبوطی ہے لہزاد عوام مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم پر جمع ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں