مسلم کانفرنس دبئی کااجلاس،نئی تنظیم سازی عمل میں آگئی

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سکندر چوہدری کی زیرسرپرستی دبئی میں مسلم کانفرنس کا اہم اجلاس،نئی تنظیم سازی عمل میں آگئی۔سردار ساجد یونس صدراور راجہ سادات سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے نامزد ہوگئے۔

اجلاس کے شرکاء نے سردارعتیق احمد خان اور سکندرچوہدری پر مکمل اعتمادکااظہارکرتے ہوئے 30اپریل کو ہونیوالے کنونشن کے حوالے سے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔اجلاس میں مسلم کانفر نس کے مرکزی رہنما راجہ شہباز ، حاجی لال ،شارجہ کے صدر ساجد گردیزی،چیف آرگنائزر حاجی مطلوب ،ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار ارشد ،ڈپٹی سیکرٹری راجہ مبشر ،نائب صدر چوہدری صغیر ،نائب صدر راجہ وقار ،سیکرٹری مالیات عمران شاہ ،رابط سیکرٹری جمیل مغل صاحب اوردیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں