سردارطاہر شبیرنے حلقہ چار چڑہوئی کی تعمیروترقی کا سہرا چوہدری یٰسین کے سرپرسجادیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)نائب صدر پی وائی سعودری عرب سردار طاہر شبیر نے کہا کہ چوہدری یٰسین جرات بہادری اور وفاداری کی ایک بہترین مثال ہیں انہوں نے حلقہ چار چڑہوئی سے برادری ازم کا خاتمہ کرکے مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے ۔انگلیاں اُٹھانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ۔

انہوں نے کہاکہ چوہدری یٰسین کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور عقل کے سیاسی اندھوں کو یہی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی ،چوہدری یٰسین عوام سے محبت کرنیوالے انسان ہیں اورہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔انشاء اللہ اگلے انتخابات میں بھی حلقہ چار چڑہوئی کی سیٹ پیپلزپارٹی کا مقدر بنے گی اورمخالفین کی سیاست انجام کو پہنچ جائے گی۔حلقہ چار میں‌تعمیر وترقی چوہدری یٰسن کی بدولت ہے اور خدمت کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں