حویلی قتل کیس میں اہم پیشرفت،سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر

حویلی (نیوزڈیسک)حویلی قتل کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت،سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر میں راجہ حنیف ایڈوکیٹ اور عارف راٹھور ایڈوکیٹ صاحب کی جانب سے نظرثانی درخواست دائر کردی گئی۔چیف جسٹس ننظر ثانی پٹیشن کا جائزہ لیں گے، حویلی قتل کیس کے حوالے سے آج درخواست دائر کرنے کی آخری تاریخ تھی.

تفصیلات کے مطابق حویلی قتل کیس میں نظرثانی درخواست دائر کردی گئی ۔واضح رہے کہ اہلیان حویلی نے ورثا کے ساتھ ملکر بارہا احتجاج کیا، مظفرآباد میں بھی احتجاج کیا گیا جبکہ جموں و کشمیر پبلک رائٹس پارٹی نے ضلع کوٹلی سے احتجاجی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایک پر امن ریاستی تحریک کا اعلان کر دیا تھا جو ریوو پٹیشن منظور ہونے کے تک موخر کر دیا گیا ہے

جموں کشمیر پبلک رائٹس پارٹی کے چیئرمین شہزاد خورشید راتھور کا کہنا ہے کہ ہم انصاف کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں اور ظلم جبر و نا انصانی کے خلاف میدان عمل میں اترے ہیں ۔ہماری جنگ کسی فرد یا ادارہ کے خلاف نہیں بلکہ اس کرپٹ نظام ، اقربا پروری، برداری ازم اور میرٹ کی پامالیوں کے خلاف ہے ۔ریویو پٹیشن منظور ہونے پر ہم سپریم کورٹ کے اس عمل کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے اور ہم امید کرتے ہیں کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے مجرموں کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں