امیدسوشل ویلفیئرکاماہ صیام میں رمضان پیکیج تقسیم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کی مدد کے کیلئے امید سوشل ویلفیئر کی جانب سے شاندار اقدام ،دوسوخاندانوں میں رمضان پیکیج تقسیم کرنے کا اعلان،مخیرحضرات سے بھی اپیل کردی ۔

نمائندہ امید سوشل ویلفیئریورپ عبادت چوہدری نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ماہ مقدس میں ہرگھر تک خوشیاں پہنچانے کا عزم لیے میدان میں اترے ہیں بیرون ملک مقیم لوگ اس کاوش میں ہماراساتھ دیں اورسالانہ ممبرشپ کے ذریعے کارخیرمیں حصہ ڈالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممبر شپ سے آنے والی ساری مدد ویلفیئر کے کاموں کے لیے وقف ہو گی اور انشااللہ 31 اکتوبر سے پہلے ممبر شپ لینے والوں کی 5 نومبر کو قرعہ اندازی ہو گی جس میں دو خوش نصیبوں کو عمرہ کی سعادت نصیب ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں