بھارت نے ورلڈکپ اسکواڈ کااعلان کردیا،اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ورلڈکپ2019کیلئے بھارت نے بھی اپنے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔ویرات کوہلی ٹیم کے کپتان برقرار،چیف سلیکٹرایم ایس کے پرسادنے ٹیم کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد بھارت نے بھی ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔15رکنی اسکواڈ میں ویرات کوہلی (کپتان)،روہت شرما،شیکھردھون،کیدھرجادیو،ایم ایس دھونی،ہاردیک پانڈیا،رویندرجڈیجا،محمدشامی،کلدیپ یادیو،یوزویندرچہال،جسپریت بمرا،بھووینشورکمار،وجے شنکر،کے ایل راہول اوردنیش کارتھک شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم میں نمبر4پوزیشن کیلئے مسلسل خبروں کی زدمیں رہنے والے امباتی رائیڈوکونظراندازکرتے ہوئے اسکواڈسے باہر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں