شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے طلبی نوٹسز منسوخ

لاہور(سٹیٹ ویوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے طلبی نوٹسز منسوخ کردیئے۔

چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا جہاں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے انہیں شریف فیملی کے کیسز کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔

نیب لاہور کے مطابق چیئرمین نیب نے نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی کو طلبی کے نوٹس منسوخ کرتے ہوئے گھر پر سوال نامہ بھجوانے کے احکامات جاری کردیے جو آج ہی شریف فیملی کو بھجوائے جائیں گے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شریف فیملی کے تمام کیسز کی براہ راست نگرانی خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب کے مطابق نیب خواتین کے تقدس، حرمت، عزت اور چار دیواری پر مکمل یقین رکھتا ہے اور احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں