سید تاج علی نے سانحہ کوئٹہ کو انسانیت سوز قراردیدیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)نائب صدرپی وائی او یواے ای سید تاج علی نےسانحہ کوئٹہ کو انسانیت سوز قراردیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کیساتھ دکھ کا اظہارکیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو گئی ہے ۔دہشت گردوں نے ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10سال کے دوران ہزارہ برادری اپنے سیکڑوں چاہنے والوں کو کھو چکے ہیں‘ریاست کو مزید کسی تاخیر کے بغیر حرکت میں آنا چاہیے کیونکہ لوگ جنازے اٹھاتے اٹھاتے تھک چکے ہیں۔ یہ واقعہ دہشت گردی کا گھناؤنا فعل ہے جو ہمارے لیے بحیثیت قوم اس بات کی یاددہانی ہے کہ اس لعنت کے مکمل طور پر ختم ہونے کے لیے چند باقیات اب بھی باقی ہیں۔

سید تاج علی نے مزید کہا کہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا، انسانیت کے دشمن دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں واقعے کے شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شدت پسند سوچ کے حامل افراد معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کا تدارک ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں