ECP

الیکشن کمیشن نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ ریکارڈ ثابت کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین، قانون پر مکمل عمل کیا، 16 اگست 2107 کو تحریک لبیک کو بینک اکائونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا نوٹس دیا اور تفصیلات فراہم نہ کرنے پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کی وارننگ بھی دی، فیصلے کا پیرا نمبر 4 الیکشن کمیشن کے اقدامات کے برعکس ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فیصلے میں دی گئی آبزرویشنز ادارے کی کارکردگی پر منفی اثرات ڈالیں گی، کیس کے میرٹس پر بحث کرنا نہیں چاہتے، استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن سے متعلق آ بزرویشنز کو حذف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں