Bangladesh

ورلڈکپ کیلئے بنگلہ دیش نے بھی اپنے ٹائیگرزکااعلان کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنیوالاچوتھا ملک بن گیا،15رکنی اسکواڈ میں مشرفی مرتضیٰ ٹیم کے کپتان برقرار ،انٹرنیشنل ڈیبیوکے منتظرابوجاوید کوبھی اسکواڈ میں جگہ مل گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں مشرفی مرتضیٰ(کپتان)،لٹن داس،محمدمتھن،مشفیق الرحیم،محموداللہ،شکیب الحسن،تمیم اقبال،سومیا سرکار،محمدسیف الدین،ابوجاوید،مستفیض الرحمن،روبیل حسین،مہدی حسن میراز،صابررحمن اور مصدق حسن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آئرلینڈمیں شیڈول ٹرائینگلولرسیریزکیلئے یاسرعلی اور نعیم حسن کوبھی ٹیم میں اضافی کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں