سردارطاہر شبیرچوہدری یٰسین کیخلاف بیان بازی کرنیوالوں پربرس پڑے

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)نائب صدر پی وائی او سعودی عرب سردار طاہرشبیر نے چوہدری یٰسین کیخلاف تنقیدکرنیوالوں کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئررہنما کیخلاف بیان بازی کرنیوالے آسمان پر تھوکنے کی کوشش کررہے ہیں۔حلقہ 4چڑہوئی میںتعمیروترقی چوہدری یٰسین کی مرہون منت ہےکاغذی لیڈر اخباری بیانات سے اپنا قدکاٹھ اونچا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری یٰسین نے ہمیشہ اصولوں پرمبنی سیاست کی ہے ان کے بیانات کو غلط رنگ دے کر اپنی سیاست چمکانے والوں کورسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور عام انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے چوہدری یٰسین کیخلاف بیان بازی کرنیوالوں کو چلتا کردیںگے۔

سردار طاہر شبیر نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک طویل جدوجہد کا نام ہے جیالے اپنے قائدین کی ہر کال پر لبیک کہنے کوتیار ہیں ،سینئرلیڈر کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکااب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں