بھارتی الیکشن کے بائیکاٹ پر مسلم کانفرنس کے رہنماؤں کا کشمیری عوام کوخراج تحسین

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)مسلم کانفرنس کے رہنماؤں راجہ زرین خان،سردار افتخاررشید،راجہ زکی جبار،راجہ مقبول،راجہ طاہر یاسین اور راجہ گلشاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی الیکشن کا بائیکاٹ کرکے کشمیریوں نے ثابت کر دیا کہ وہ بھارت کی غلامی کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں.

ریاستی عوام نے نے مودی سرکار کے فراڈ الیکشن کے بائیکاٹ سے پوری دنیا اور عالمی طاقتوں پر واضح کر دیا کہ کشمیریوں کو ان کی مرضی کے اور اقوام متحدہ کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے.

ان رہنماؤں نے عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کو آزادی کا حق دیا ہے اسی طرح کشمیریوں کو یہ حق دیا جائے. ان رہنماؤں نے کہا کہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اپنے قائد اور صدر جماعت سردار عتیق احمد کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر کی جہد وجہد جاری رکھے گی. 30 اپریل 2019 کو باغ کے مقام پر ہونے کنونشن اس سلسلے کی کڑی ہے. ہم باغ کے بزرگوں اور نوجوان سے اپیل کرتے کہ وہ اس میں شرکت کرکہ اپنی ملی اور قومی ذمہ داری کا ثبوت دیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں