میرپورچیمبرآف کامرس اورشاہین کیمسٹ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

میرپور(سٹیٹ ویوز)میرپورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میرپور آزاد کشمیر وجوائنٹ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جموں وکشمیر سہیل شجاع مجاہد کی صنعتکاروںتاجروں اور تمام ممبران اور چیمبر کو ترجیحی بنیادوں پر مضبوط کرتے ہوئے ایک اور اقدام پاکستان کی مشہور برانڈ شاہین کیمسٹ اور چیمبر آف کامرس کے درمیان معاہد ہ طے کرتے ہوئے Mouپر دستخط کر دیئے چیمبر آف کامرس کی طرف سے سہیل شجاع مجاہد اور شاہین کیمسٹ کی طرف سے شاہین کیمسٹ میرپور کے مالک عمران نے دستخط کئے جبکہ Mouپر واجد رسول میر ، نائب صدر چیمبر نے بطور گواہ دستخط کئے چیمبر کے ممبران اور ملازمین کیلئے ادوایات پر دس فیصد کی رعائیت دی جائیں گی ۔

اس موقع پر سہیل شجاع مجاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کو مزید مضبوط ادارہ بنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے ۔ بہت جلد انڈسٹری لسٹ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ایک اچھی خبر ملے گی جس سے نہ صرف میرپور بلکہ آزاد کشمیر بھر کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کرنے کیلئے مواقع فراہم ہونگے ۔ میرپور ڈرائی پورٹ ، ایکسپو سنٹر ، انڈسٹری کے انفراسٹکچر کیلئے اس بجٹ میں خطیر رقم رکھی جائے گی ۔ جس سے نہ صرف روز گار کے مواقع فراہم ہونگے بلکہ حکومت کے ٹیکس میں اضافہ کے ساتھ مزید انڈسٹریاں لگیں گی ۔ چیمبر آف کامرس سرمایہ کاری کرنے والوں کی بھرپور مدد کر رہا ہے اور مزید کسی کو بھی مسئلہ درکار ہو تو ہم اس کی بھرپور مدد کرنے کو تیار ہیں تمام ٹیکس گزار تاجروں اور چھوٹی انڈسٹری والوں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ چیمبر کے ممبر بنیںتاکہ ادارہ مزید مضبوط ہوسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں