سابق آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر نیب طلب

راولپنڈی (سٹیٹ ویوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے سابق آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر کو کل طلب کرلیا ہے، ابوبکرزرداری نےگرفتاری کے ڈر سے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق آصف زرداری کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ، نیب نے آصف زرداری کے قانونی مشیر ابوبکرکوکل طلب کرلیا ہے۔

ابوبکرزرداری بھی گرفتاری کے ڈر سے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ پہنچ گئے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا خدشہ ہےنیب پیشی میں گرفتارکرلےگا، نیب کوپیشی میں گرفتاری سےروکاجائے اور ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکی جائے۔

درخواست میں کہا گیا گاڑیوں کی خریداری، جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگی کا الزام لگایاگیا، نیب نے11 آرمڈ و ہیکلز منگوانے کا الزام لگایا ہے۔چیئرمین نیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد کامران کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد ملزم سلیم فیصل آصف زرداری اور بلاول کے خلاف وعدہ معاف گوہ بن گیا تھا، فیصل سلیم نے نیب کی تفتیشی ٹیم کو بیان دیا کہ پارک لین کی انتظامیہ کے حکم پر تمام کام کیے، بلاول بھٹو اور آصف زرداری پارک لین کے 25 ، 25 فیصد پارٹنر ہیں۔

فیصل سلیم نے بتایا کہ انٹرنیشنل بزنس اینڈ شاپنگ سینٹرپلازہ کواربوں کاقرضہ دیاگیا بعد ازاں پلازہ کو نادہندہ کرا کے قرضوں میں خرد برد کی گئی۔

نیب نے تین روز قبل پارک لین کی فرنٹ کمپنی کے ڈائریکٹراقبال خان نوری کو گرفتار کیا متذکرہ کمپنی آصف زرداری پارک لین کمپنی کےلئےکام کرتی تھی، ملزم پر کرپشن کے پیسوں میں ساڑھے 3ارب کا اضافہ کرنے کا الزام تھا۔

خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں اور آصف زرداری نے 29 اپریل تک جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں